شیری رحمان نے پی ایس ایل فائنل کی فیورٹ ٹیم بتادی

شیری رحمان نے پی ایس ایل فائنل کی فیورٹ ٹیم بتادی


کراچی(24نیوز) اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا جنون پورے ملک میں ہے، خوش آئند بات ہے کہ کراچی میں کرکٹ لوٹ آئی ہے، ہم کرکٹ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے مزارِ قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام بھی بتایا کہتی ہیں پشاور میری فیورٹ ٹیم ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ نفرتوں سے ہمیں دور رہنا ہے مگربہت اچھا ہوا ن لیگ کو پارلیمنٹ کی حرمت کا خیال آیا۔

شہری رحمان کے ہمراہ راشد ربانی اور وقار مہدی بھی تھے۔