رحیم یار خان: محکمہ جنگلات میں افسر شاہی کا راج

رحیم یار خان: محکمہ جنگلات میں افسر شاہی کا راج


رحیم یارخان (24نیوز) رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پورمیں محکمہ جنگلات کے افسر کی سکہ شاہی، محکمہ جنگلات کے عملہ کے خلاف شکایت پرڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرنے شہری کو تھپڑدے مارا، گالیاں دے کر بھگادیا۔

ضلع رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور کے جنگل کےبےتاج بادشاہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرملک امداد حسین جو اپنے اوراپنے اسٹاف کےخلاف جنگل کاٹنے کی شکایت نہیں سن سکتا۔چک  نمبر  20 جناح آبادی کے اجمل نے لکڑی چوری میں بلاک افسر رانا سلیم اور گارڈ عبداللہ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تو ڈی ایف او غصے میں آگیا۔ تھانیدار بن کر پہلے چڑھائی کی پھر شہری کو تھپڑبھی رسید کردیا۔ گالیاں دے کر بھگادیا۔

ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ملک امداد حسین نے ٹوئنٹی فورنیوز کو بتایا کہ صرف ایک تپھڑ مارا۔ ہاتھ اٹھانے کے سوا کوئی حل نہیں تھا۔ یہ ساری فیملی جنگل کی چوری میں ملوث ہے۔عملے کو بلیک میل کرتے ہیں۔

شہری اجمل کا کہنا ہے کہ لکڑی چوری کی شکایت پر ڈی ایف او الٹامقدمہ درج کرانے اور تھانے بند کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے۔

جنگل میں درختوں کا قتل عام عملہ کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ۔ اگر نشاندہی کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوگا تو پھرکوئی بھی کرپٹ عناصر کوبےنقاب نہیں کرپائے گا۔