برطانیہ،میڈیکل کے طالب علم محکمہ صحت کے خلاف پھٹ پڑے


لندن(24نیوز) برطانیہ میں میڈیکل کے طالب علم حکومت پر پھٹ پڑے ۔ طلبا کا کہنا ہے کہ عملی زندگی میں سامنے آنے والی بیماریوں کے بارے میں پڑھایا ہی نہیں جاتا۔

  برطانیہ میں مستقبل کے ینگ ڈاکٹرز نے میڈیکل تعلیم طرز نظام کا کچا چٹھا کھول دیا۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں خورا ک اور صحت پر طرززندگی کے اثرات کے بارے میں پڑھایا ہی نہیں جاتا۔ جب وہ ہاؤس جاب یا عملی زندگی کے لئے اسپتالوں میں جاتے ہیں تو 80فیصد بیماریوں کے بارے میں انہیں علم نہیں ہوتا۔یہ بیماریاں طرز زندگی اور خوراک سے متعلق ہوتی ہیں۔ان بیماریوں میں ذیابیطس، موٹاپا اور ڈیپریشن شامل ہیں۔

دوسری جانب برطانوی محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ذیابیطس پر 11ارب پاﺅنڈ خرچ کئے جائیں گے۔