وزیرآباد: حافظ قرآن 2 بھائی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے


وزیرآباد (24نیوز) حافظ قرآن 2سگے بھائی پرُاسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ دونوں بھائیوں کو "ولسن " نے جکڑلیا، بولنے اور چلنے سے بھی عاجز آگئے۔ ٹوئنٹی فور نیوزکی ٹیم پراسرار بیماری میں مبتلا بچوں کے گھر پہنچ گئی۔

  وزیرآباد کے رہائشی حافظ قرآن 2سگے بھائی 15 سالہ شیان افضل اور 13سالہ ارسلان افضل جنہیں ایک سال قبل پر اسرار بیماری "ولسن "نے جھکڑ لیا۔ ہاتھ پاوں ٹیڑھے اور قوت گویائی بھی جاتی رہی ۔دونوں بھائی غوں غاں سے آگے بولنے اور دو قدم اٹھانے سے عاجز ہیں۔ ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔

بھارت، امریکہ اور انگلینڈ میں علاج ممکن تو ہے مگراس پر لاکھوں روپے خرچہ آتا ہے ۔ بچوں کے والد محمدافضل نے بتایا کہ علاج پر تمام جمع پونجی خرچ کر دی ہے۔

بے بسی کی تصویر بنے یہ والدین اپنے معصوم بچوں کے علاج کیلئے کسی مسیحا کے منتظر ہیں ۔ انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ حکمران ان کے بچوں کا بیرون ملک علاج کرائیں۔