پی ایس ایل تھری کا فائنل، اختتامی تقریب کا آغاز کر دیا گیا

پی ایس ایل تھری کا فائنل، اختتامی تقریب کا آغاز کر دیا گیا


کراچی (24نیوز):پی ایس ایل تھری کے فائنل کی اختتامی تقریب کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔ عوام کو سہولت کے لئے گیٹ بند ہونے کے ٹائم میں توسیع کر دی گئی۔

24نیوز کے مطابقکے فائنل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج چیمپین شپ کا تاج اپنے سر سجانے کیلئے آمنے سامنے ہیں، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری کی اختتامی تقریب بڑنے شاندار انداز سے کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق سٹیڈیم کے گیٹ بند ہونے کاوقت شام 5 بجے کاتھا جو نکہ بڑھا کر 2 گھنٹے کا اضافہ  کر دیا گیا تاکہ عوام کو سہولت مہیا کی جاسکے۔ شائقین کرکٹ کے لئے شٹل بس سروس کی سہولت بھی جاری ہے ۔

تقریب کے دوران چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نےکہا کہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سول حکومت کو شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی محنت سے آج

پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل ہونے جارہا ہے۔  منیچ کی اختتامی تقریب میں نامور اور سنگرز نے سٹیج پر اپنے فن کا مظاہر کیا۔

معروف سنگر آئمہ بیگ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین کرکٹ کا خوب دل ریچایا، فرحان سعید نے بھی لوگوں کے دلوں خوب گرمایا ، سٹیج پر شہزاد رائے  نے اپنے فن کامظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ اپنا گانا کراچی کے نام کرتاہوں۔

پشاور زلمی  کے کپتان ڈیرن سیمی اور اسلام آباد کے کپٹن جے پی ڈومینی بھی سٹیج پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی اپنی ٹیم کی خوب خوصلہ افزائی  کی ۔