پی ایس ایل فائنل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل فائنل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی


کراچی(24نیوز): پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ میدان میں آگئے۔پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے قائد ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا,پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل جیت کر دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے کوشاں ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر اننگز کا آغاز کیا ,کامران اکمل 9 گیندوں پر صرف ایک رن بناکر سمت پٹیل کا شکار بن گئے۔26 کے مجموعی اسکور پر پشاور کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ سمت پٹیل کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔

پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیرن سیمی سمیت کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، کرس جارڈن 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ آخری وکٹ پر وہاب ریاض نے 14 گیندوں پر 28 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچایا۔جبکہ اسلام آباد کے  شاداب خان نے 3 جبکہ سمت پٹیل اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد  اننگز شروع:

اسلام آباد یو نائیٹڈ نے چوتھے اوورکی دوسری بال پر  55 سکور بنا لیے اورلوقا رونچی45 اورصاحبزادہ فرحان12 پراپنی وکٹ برقرار رکھےہوئے ہے۔

7-5 اوور میں83رنز  بنائے، لوقا رونچی48 اورصاحبزادہ فرحان33 پر اپنی وکٹ برقرار رکھےہوئے ہے۔

9-3اوور پر دوکٹوں کےنقصاب پر 100 رنز بنائے،لوقا رونچی52 اورچارڈک والٹن  0 زنز بنا کر آوٹ ہوگئے

12-6اوور پر دوکٹوں کےنقصاب پر 115نز بنائے، صاحبزادہ فرحان وہاب ریاض کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

 

13-5اوور پر پانچ وکٹوں کےنقصاب پر 116نز بنائے، سمیٹ پٹیل حسن علی کےہاتھوں آؤٹ

 

15-3اوور پر چھ وکٹوں کےنقصاب پر 140رنز بنائے، شاداب خان حسن علی کےہاتھوں آؤٹ۔

 

16-1اوور پر چھ وکٹوں کےنقصاب پر 148رنز بنائے، آصف علی حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے

16-5اوور پر سات وکٹوں کےنقصاب پر 154رنز بنائے،حسین طلعت کو وہاب ریاض آؤٹ کر دیا،اسلام آباد یونائیٹد میچ جیت گئی

 پشاور  اننگز شروع:

پشاور کو تیسرا نقصان آندرے فلیچر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 21 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔

 

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر اننگز کا آغاز کیا، 12-3 اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر90 رنز بنائے ، کراس جارڈن 36بناکر اپنی وکٹ پر برقرار رکھے ہوئے۔

90 کے مجموعی اسکور پر پشاور کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب کراس جارڈن 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

14-3 اوور میں5 وکٹوں کے نقصان پر101رنز بنائے، سعد نسیم 2رنز بناکر اپنی وکٹ  سے ہاتھ دو بیٹھے۔

 

پشاور زلمی نے  مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی، کیپنگ، فیلڈنگ، مصباح کی تحمل مزاجی، باولرز کے تباہ کن حملے،بلے بازوں کے چوکے چھکے،ہر بال پر شور شرابا، کبھی خوشی تو کبھی غم، کبھی ہاہا تو کبھی تھو تھو۔ جی ہاں ایسا ہونے جارہا ہے تھوڑی دیر بعد کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں۔جہاں جنون ناچے گا قومی جذبہ گائے گا،ہونے جارہا ہے پاکستان سپر لیگ کا فائنل ٹاکرا جس میں پی ایس ایل ون اور ٹو کی چیمپئنز ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی،مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈیرن سمی کی پشاور زلمی ٹرافی جیتنے کی آخری جنگ لڑیں گی،میدان میں صرف دو ٹیمیں کھیلیں گی لیکن کروڑوں دل ان کے ساتھ دھڑکیں گے،بلے اور گیند کے ساتھ ساتھ آج دل اور دماغ کا بھی مقابلہ ہوگا۔

ویڈیو ضرور دیکھئے:

 سکیورٹی اداروں نے سخت حفاظتی انتظامات کرلئے نیشنل اسٹیڈیم کورینجرز کے حوالے کردیا گیا،سیکڑوں کمانڈوزبھی تعینات ہوں گے۔کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے لیئے سیکیورٹی کا جال بچھا دیا گیا۔پی ایس ایل کے بڑے ٹاکرے کیلئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کی سیکیورٹی سندھ رینجرز کے حوالے کر دی گئی ،اسٹیڈیم کے 14گیٹ تماشائیوں کے لئے کھولے گئے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار،ایس یو کمانڈوز سیکیورٹی پر مامور ہونگے جبکہ 9 مقامات پر پارکنگ کی جائے گی۔وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے شہر بھر کی سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے ،دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔

ویڈیوضرور دیکھئے:


 واضع رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اوربلاول بھٹو سمیت اہم شخصیات پشاورزلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا بھی کرکٹ اسٹارز اور مسکراتے کراچی کو دیکھنے آرہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں وفاقی اور سندھ کابینہ کے ارکان بھی سیٹی وتالیاں بجانے آئینگے،مختلف سیاسی جماعتوں کی صوبائی ومرکزی قیادت بھی پی ایس ایل کے فائنل کو رونق بخشے گی۔
پی ایس ایل تھری کے فیصلہ کن معرکے میں سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹکرائے گی،جو بھی ٹیم جیتی وہ دوسری مرتبہ ایونٹ کی چیمپئین بنے گی۔تاریخی فائنل کے لئے دونوں ہی ٹیموں میں ٹاپ سٹارزشامل ہیں ،پشاور زلمی میں لیگ کے ٹاپ اسکورر کامران اکمل شامل ہیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فہیم اشرف کا ساتھ حاصل ہے،پشاور زلمی کے ٹاپ آرڈر میں اینڈرے فلیچر،محمد حفیظ اور ڈیوسن موجود ہیں-

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ، غیر ملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور پرعزم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل روشنیوں کے شہر کو مزید جگمائے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے، ہم امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں اور یہی ہماری منزل ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جے پی ڈومنی اور جارح مزاج لیوک رونکی کا ساتھ حاصل ہے،یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر میں آصف علی اور پھر حسین طلعت پشاورزلمی کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں ،،پشاور زلمی کے باولنگ اٹیک میں حسن علی ،عمید آصف،ثمین گل اور ڈیوسن کے ساتھ ساتھ وہاب ریاض شامل ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کوفہیم اشرف کے ساتھ محمد سمیع ، سمت پٹیل اور وقاص مقصود کا ساتھ حاصل ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیئے:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بڑے تنازع میں پھنس گئی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق فٹنس مسائل کا شکار ہیں،مصباح الحق کے کھیلنے کے امکانات ففٹی ففٹی بتائے جاتے ہیں، مصباح کی عدم دستیابی پر جے پی ڈومنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لنک پر ضرور کلک کریں:جذبہ گائے گا،جنون جیتے گا

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا جوش ملتان بھی پہنچ گیا،ملتان کے کھیلوں کے میدانوں میں بھی پی ایس ایل کے ہی نعرے سنائی دے رہے ہیں، شہری میچ دیکھنے کے لیئے بے تاب نظر آتے ہیں،ملتان کے سپورٹس گراونڈ میں پی ایس ایل زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے، شہری پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کرنے میں مگن ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے،آئندہ سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہیے ، فائنل میچ دیکھنے کے لیئے سکرینیں لگائیں گے۔

ویڈیو پر ضرور کلک کریں:

شائقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا,انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ پارکنگ ایریاز سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم کے قریب لایا جارہا ہے جہاں سے وہ چیکنگ کے بعد پیدل چلتے ہوئے گراؤنڈ کے اندر داخل ہو رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹ کے ساتھ شناخی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں جب کہ کھانے پینے کی اشیا اور دستی سامان ساتھ لانے پر پابندی ہے۔

 مزید پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں: پی ایس ایل تھری کا فائنل، اختتامی تقریب کا آغاز کر دیا گیا

کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر شہر بھر میں میلے کا سماں ہے اور ہر کوئی پی ایس ایل فائنل کے جنون میں مبتلا ہے، شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔اسلام آباد اور پشاور کے درمیان بڑا ٹاکرا رات 8 بجے شروع ہوگا اور اس سے قبل شام 6 بجے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، آئمہ بیگ، فرحان سعید اور اسٹنگز پرفارم کریں گے۔