کیلیفورنیا، نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی

کیلیفورنیا، نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی


کیلی فورنیا (24 نیوز)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، مسجد میں موجود افراد نے فوراً اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھا ئی تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔ مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو  2 مساجد پر دہشتگرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 50  مسلمان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer