پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز احتجاج کیلئے ایک بار بنی گالہ پہنچ گئے

پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز احتجاج کیلئے ایک بار بنی گالہ پہنچ گئے


اسلام آباد(24 نیوز) پی ایچ ڈی بے روزگار ڈگری ہولڈرز ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات حکومت کو یاد کروانے بنی گالہ پہنچ گئے،  مظاہرین نے پورا دن احتجاج کیا۔

پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ایک بار وہی پرانے مطالبات لے کربنی گالہ پہنچ گئے،  ملازمت دینے کے وعدے سے حکومت نے ایک بار پھر آنکھیں پھیر لیں،  پی ایچ ڈی مطاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے تک بنی گالہ میں دھرنا دینے کی ٹھان لی۔  پی ایچ ڈی ملازمین چوتھی با ر احتجاج کرنے بنی گالہ پہنچے ہیں ۔  اس سے قبل تین جنوری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ایک ماہ کے اندر مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اسٹنٹ کمشنر محمد وسیم خان نے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کو کل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ وزیر اعظم کے پرسنل سٹاف آفیسر سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی اور احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کے دوران بھی وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer