عمران نے پارلیمنٹ میں آکر "تھوکے کو چاٹا" ہے:نواز


اسلام آباد(24نیوز) عمران خان پارلیمنٹ پرلعنت بھیجتا تھا کل اس نے تھوکے کو چاٹا ہے،جس پارلیمنٹ پرلعنت بھیجی اس سے مراعات بھی لیتے رہے۔ 

عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئےنوازشریف کا کہنا تھا  کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کیا، جس کو لعنت بھیج رہے ہیں، اس سے مراعات بھی لیتے رہے ہیں،  اگر یہ غیر پارلیمانی نہیں ہے تو اسے کہتے ہیں "تھوک کر چاٹ" رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امپائر صرف اللہ، کرپٹ وزیر اعظم کو ہٹانے پر فخر ہے، عمران 

انھوں نے پرویز مشرف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیس اوپن شٹ کیس ہے،اسی لیے موصوف پاکستان نہیں آرہے تاہم اس طرح کے مقدمے واپس ہو ہی نہیں سکتے، یہ سنگین غداری کیس ہے ، یہاں ملک کا وزیر اعظم 70 پیشیاں بھگت چکا ہے،لیکن ڈکٹیٹر مفرور بنا ہوا ہے پیش نہیں ہوتا،جو مکے دکھا رہا تھا آج بزدل بن کر باہر بیٹھا ہے،جومکے لہراتا تھا وہی خود اپنے منہ پر مار لیتا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی، آج یا 6 ماہ بعد لیکن مشرف ٹرائل انجام تک پہنچے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔