لارڈز ٹیسٹ، شاہینوں کی شاندار باؤلنگ کے بعد آج بیٹنگ کا امتحان

لارڈز ٹیسٹ، شاہینوں کی شاندار باؤلنگ کے بعد آج بیٹنگ کا امتحان


لندن(24نیوز) لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز باؤلرز کی شاندار کارکردگی کے بعد دوسرے روز بلے بازتجربہ انگلش باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ، انگلش باؤلرز پاکستان کو جلد سے جلد آؤٹ کرنے جبکہ پاکستانی بلے باز پہلی اننگ میں واضح برتری حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ 
لارڈزٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں کا امتحان دوبارہ شروع ہو گا ، قومی ٹیم انگلینڈ کے پہلی اننگ کے اسکور 184 کے جواب میں 50رنز بناسکی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی گلی محلوں کی کرکٹ کے فیصلے دینے لگی

پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کا رکردگی کے بعد اب بلے بازی انگلش باؤلنگ پر دھاک بٹھانے کو تیارہیں ۔پہلی اننگ میں انگلش بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑنےوالے فاسٹ باؤلر حسن علی کہتے ہیں کہ پہلے روز کنڈیشنز بہت اچھی تھیں اور ہم نے اپنے پلان کے مطابق باؤلنگ کی جس سے ہم انگلش ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو ئے ۔دوسرے روز مجموعی طور پر کنڈیشنز بیٹنگ کے لئے ساز گار ہوں گی امید ہے کہ ہمارے بلے بازی بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دوسری جانب انگلش کپتان جوئے روٹ کہتے ہیں کہ پہلے روز ہماری ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے تاہم اب کوشش ہو گی کہ پاکستانی بلے بازوں کو جلد سے جلد آؤٹ کرکے میچ میں کم بیک کریں ۔

پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنائے ہیں ، آج حارث سہیل اور اظہر علی دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے ، حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔