کراچی میں گرمی کم ہوگئی لیکن لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی

کراچی میں گرمی کم ہوگئی لیکن لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی


کراچی (24نیوز)  گرمی کم ہوئی لیکن لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی، بن قاسم پاورپلانٹ پرپرزہ تولگ گیا لیکن شہریوں کے کام نہ آیا،شہریوں کو اب بھی لوڈشیڈنگ کا وہی عذاب بھگتنا پڑ رہا ہے۔
کراچی میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ،  شہری حال سے بے حال، ہالینڈ سے بن قاسم پاور پلانٹ کے لئے پرزہ بھی آگیا نصب بھی ہوگیا، مگر پھر بھی دعوے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی،کے الیکٹرک نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کو کڑے امتحان میں مبتلا کردیا، جہانگیر روڈ، لیاری بہار کالونی، کورنگی آورنگی ، کورنگی ، اور دیگر علاقوں میں اعلانیہ 6 سے آٹھ گھنٹے جبکہ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا کوئی حساب نہیں، شہری کہتےہیں کے الیکٹرک کی نا اہلی شہر باسیوں کے لئے کسی ظلم سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرمی کا راج، اموات کے حوالے سے فیصل ایدھی نے نئی بحث چھیڑ دی

تاہم ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ، مقامی فالٹس کو بھی لوڈشیڈنگ قرار دے دیا جاتا ہے، لوڈشیڈنگ اور فنی خرابی میں فرق ہے، فنی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے عملہ ہمہ وقت تیار ہے۔

دوسری جانب شہر میں درجہ حرارت میں تو کمی اگئی مگر گرمی اب بھی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔