93سالہ بزرگ انصاف کیلئے در بدر

93سالہ بزرگ انصاف کیلئے در بدر


کراچی(24نیور)کراچی میں سابق سرکاری ملازم ضعیف العمری کے باوجود انصاف کے حصول کے لئے 50 سالوں سے کوشاں ہے۔
کراچی کی سخت گرمی میں 93 سالہ بزرگ اسماعیل صدیقی کا عزم ہے کہ اپنا حق حاصل کرنا ہے،ضعیف اسمعیل صدیقی پرنٹنگ کارپوریشن ڈپارٹمنٹ کے ملازم تھے،، 1967 ایل ایل بی اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی،، قواعد کے مطابق انہیں لیبر آفیسر کی حیثیت سے ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا،مگر 1986 میں ریٹائرمنٹ تک فیصلے پر عملدرآمد نہیںہوا،1986سے لیکر اب تک صرف عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز کا جے آئی ٹی ،ریڈلے رپورٹ ماننے سے انکار

سندھ ہائیکورٹ کی دہلیز پر 93 سالہ بزرگ اپنی عرضی لیکر آتے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی اسماعیل صدیقی کو چار اضافی انکریمنٹ دینے کا حکم دیا تاہم اب تک فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا، سندھ ہائیکورٹ نے غریب بزرگ کو وسائل کی کمی کے باعث وکیل فراہم کیا اور متعلقہ محکموں سے جواب طلب کرلیا ہے۔