انتظار ختم،چمچماتی گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی

انتظار ختم،چمچماتی گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی


لاہور (ویب ڈیسک) اگر آپ کے پاس دولت کی ریل پیل ہے، نئی گاڑیاں خریدنے کے شوقین ہیں تو انتظار مت کیجئے کیونکہ مارکیٹ میں ایسی گاڑی آگئی ہے جسے آپ خریدے بغیر نہیں رہ سکیں گے ۔
جی آج ہم بات کریں گے نئے کے سیریز بوسٹر جیٹ انجن کی حامل سوزوکی بالینو کی اور آپ کو بتائیں گے اس میں متعارف کی جانے والی نئی اور منفرد خصوصیات کے بارے میں تاکہ آپ کو کوئی پریشانی نہ رہے۔
باہر سے سوزوکی بالینو 2018 کو ایک سپورٹس کار سے مماثلت دی گئی ہے۔ گاڑی کے فرنٹ پر فل ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس، ڈی آر ایلزاور نسان مِکرا گاڑی سے ملتی جلتی گرل نصب کی گئی ہے جبکہ بالینو کے اندر تمام کنٹرولز کو بہترین طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ گاڑی کے ڈیش بورڈ کے درمیان ایک چار اعشاریہ دو انچ کی ایل سی ڈی ہیلپر ڈسپلے نصب ہے جبکہ ٹلٹ ٹیلی سکوپک اسٹیرنگ وہیل اور آسانی سے ایڈجسٹ ہوجانے والی سیٹیں آپ کے سفر کو مزید آرام دہ بناتی ہیں۔
1200 سی سی سوزوکی بالینواکتوبر 2018 میں متعارف کئے جانے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آٹومیٹک ماڈل کی قیمت لگ بھک سولہ ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے اورمینیول ماڈل پندرہ ہزار چار سو نوے ڈالر تک میسر ہو گا۔ پاکستان میں اس کی قیمت اور لانچ کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی نہیں بتایا جاسکتا۔