لیسکو نے بڑے بجلی چوروں کو پکڑ لیا

لیسکو نے بڑے بجلی چوروں کو پکڑ لیا


لاہور(24نیوز) لیسکو جیا موسیٰ سب ڈویژن کی ٹیموں نے شاہدرہ کے علاقہ میں آپریشن کرتے ہوئے پلاسٹک پائپ بنانے والی فیکٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔

 24نیوزذرائع کے مطابق ناگرا نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل عطرت بخاری اور ایکسیئن راوی روڈ ڈویژن فواد خالد کی ہدایت پر شاہدرہ کے علاقہ میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پلاسٹک پائپ بنانے والی فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بے وفائی کا غم لڑکی کو دبئی سے لاہور لے آیا 

 ایس ڈی او امجد حسین ناگراکا کہنا تھا کہ فیکٹری میں ڈائریکٹ سپلائی کی مدد سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ کمپنی نے کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ بجلی چور کو لاکھوں روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھجوایا جائیگا۔