پیٹو لاہوریوں کوزبان کاچسکا اسپتال لے گیا

پیٹو لاہوریوں کوزبان کاچسکا اسپتال لے گیا


لاہور(24نیوز) رمضان المبارک میں مسلمانوں پرروزے فرض ہیں،سموسے پکوڑے نہیں، یکم رمضان سے اب تک8ہزارشہری اسپتال جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زبان کاچسکا لاہوریوں  کومہنگا پڑگیا۔ سحروافطارمیں کھانا ٹھونسنے والےہزاروں شہری اسپتال جاپہنچے۔ ماہ رمضان آتے ہی بازارمیں چٹ پٹی اورتلے ہوئےکھانوں کے ڈھیرلگ گئے۔دن بھر کاروزہ ہواورسامنےپکوڑے سموسے ہوں توہاتھ روکنا مشکل ہے لیکن خالی معدہ آخرجواب دے ہی گیا۔

یہ بھی پڑھیں:روزہ دارسحر وافطار میں چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں 

 واضح رہے کہ یکم رمضان سےاب تک 8 ہزارسےزائدمریض اسپتالوں کارخ کرچکے ہیں۔ سروسزاسپتال میں 900 اورگنگارام میں 11سوسے زائد فوڈ پوائزننگ کےمریض آچکےہیں۔ جناح اسپتال میں 2 ہزارسےزائد بد پرہیزی کرنے والوں کاعلاج ہوا۔ جبکہ میواسپتال میں 12 سواورجنرل اسپتال میں 6 سومریض آئے۔

ماہرین صحت کابھی یہی کہناہےکہ سحروافطارمیں اچھا کھائیں لیکن پیٹ پرظلم نہ کریں۔ سارےدن کی بھوک کی کسرافطاری میں نکالنا صحت پربھاری پڑسکتا ہے۔اگرآپ اپنی جان اورپیٹ کے دشمن نہیں توچٹ پٹی اورتلی ہوئی چیزوں سے خاص طورپرپرہیزکریں۔