کراچی گرین لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار، سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

کراچی گرین لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار، سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا


کراچی (24 نیوز) کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے ورک پرمٹ جاری کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکومت سے 31 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت میں النورکمپنی کی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نمائش چورنگی انڈر پاس کی تعمیرکے لئے دو کمپنیوں نےٹینڈر دئیے النور کمپنی کو میرٹ کی بنیاد پر ٹھیکہ ملنا چاہئے تھا کیونکہ اس کمپنی نے سب سے کم ریٹ دیئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کلبھوشن کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

النور کمپنی کے کم ریٹس کو نظر انداز کرکے حکومت نے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیا عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سننے کہ بعد ورک پرمٹ جاری کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے 31 مئی تک حکومت سے جواب طلب کرلیا۔