ہوشیار خبردار،سوشل میڈیا نےخفیہ ایپ متعارف کروادی

ہوشیار خبردار،سوشل میڈیا نےخفیہ ایپ متعارف کروادی


24 نیوز:سوشل میڈیا کا غلط استعمال سادہ لوح شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دھوکہ بازوں کے سامنے بے بس ہو گئے۔

24نیوز ذرائع کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایپ متعارف کروائی گی ہے جس کو کوئی بھی شخص اپنے موبائل فون پر باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اس قسم کی ایپ سے کوئی بھی شخص کسی کے بھی نمبر  پر کال یا ایس ایم ایس کر سکتا ہے ۔ ان دونوں دھوکہ باز اور نوسر باز افراد اس قسم کی ایپ کے استعمال سے سادہ لوح شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں جبکہ انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نگران وزیراعظم کون؟ آصف علی زرداری نے بتا دیا 

  شہریوں کی جانب سے پی ٹی اے ، ایف ائی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور اس قسم کی ایپ کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔