عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیٹرا غرق کردیا: وزیراعلیٰ پنجاب


نارووال (24 نیوز) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی کام نہیں، مخالفین مجھے شوباز کہتے تھے، پشاور میں ایک بھی نئی یونیورسٹی نہیں بنائی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نارووال میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین مجھے شوباز کہتے تھے۔ یہ کس منہ سے بات کرتے ہیں؟ پشاور میں ایک بھی نئی یونیورسٹی نہیں بنائی گئی، نیازی صاحب جسے جنگلا بس کہتے تھے پشاور میں پتہ نہیں وہ کب مکمل ہو گی؟ میٹرو کے نام پر پشاور کا برا حال کردیا گیا۔عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیٹرا غرق کردیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی کام نہیں۔  

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کون؟ آصف علی زرداری نے بتا دیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگوں نے اشرافیہ کے پاکستان کے لیے قربانیاں نہیں دی تھیں، آج پنجاب میں غریبوں کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا سی ٹی اسکین 24 گھنٹے چلے گا، مفت علاج ہوگا، جس کی رپورٹ لاہور سے جاری کی جائے گی، ماضی میں سی ٹی اسکین مشینیں پہلے دن 2 بجے ہی بند ہو جاتی تھیں۔