ایف بی آر نے 480 اشیاء پر 30 ارب روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی

ایف بی آر نے 480 اشیاء پر 30 ارب روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی


اسلام آباد(24نیوز) ایف بی آر نے 480 اشیاء پر 30 ارب روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی، درآمد کی گئی پولٹری، ڈیری مصنوعات ، سزبیاں ، پھل ، آٹو پارٹس اور گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

ایف بی آر نے بڑھتی ہوئی درآمدات روکنے کیلئے چار سو اسی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی، پولٹری مصنوعات پر دس فیصد ، فروزن مچھلی کی مصنوعات پر 25 فیصد، دودھ پر 25 فیصد دہی ، مکھن اور کریم پر 20 فیصد اور دودھ پاؤڈر پر 25 فیصد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ 
درآمدی شہد پر 20 فیصد کوکونٹس پر 25 فیصد ، انگوروں پر 40 فیصد ،تربوز ، آڑو اور چیریز پر35 فیصد ، سبزیوں ، پھلوں پر 20 فیصد ، گندم پر 60 فیصد ، آٹے ، میدے اور سویوں پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جام اور جیلیز پر 20 فیصد ، پائن ایپل پر 40 فیصد ، جوسز پر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ 
پرفیوم ، میک اپ کا سامان ، کاسمیٹکس ، شیونگ سامان ، اور صابن پر 50 فیصد اور لیدر مصنوعات پر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، استعمال شدہ جوتوں اور کپڑوں پر 35 فیصد ، سیرامکس مصنوعات پر 40 فیصد ، الیکٹرک مصنوعات پر 20 فیصد ، آٹو پارٹس پر 20 سے 40 فیصد اوربیشتر گاڑیوں کی در٘د پر 20 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
ایل پی جی کی درآمد پر 4669 روپے فی میٹرک ٹن ، پان کے پتوں پر 400 روپے فی کلو ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔