عید الفطر پر نئے نوٹوں کے حصول کیلئے اسٹیٹ بنک نے آسان طریقہ متعارف  کروادیا


لاہور ( 24 نیوز ) عیدی کے لیے ہو جائیں تیار، بینکوں میں یکم جون سے ملیں گے نئے نوٹ، بینکوں سے 14 جون تک نئے نوٹوں کی فراہمی ہو گی۔ ایس ایم ایس کر کے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کرائی جاسکتی ہے۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور میں شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے ملیں گے۔ لوگ  14جون تک بینکوں سے نئے نوٹ حاصل کرسکیں گے، سٹیٹ بینک یکم جون کونجی اور سرکاری بینکوں کو نئے نوٹ فراہم کرے گا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: انتظار ختم،چمچماتی گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کر کے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کرا سکتے ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے: بیرونی قرضوں کی واپسی، زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے کم رہ گئے

 بینک ذرائع کے مطابق نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکے گا، صارف 10 روپے نوٹوں کے3 پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔