تھپڑ ایک مؤقف تین، نعیم الحق بار بار بیان بدلنے لگے

تھپڑ ایک مؤقف تین، نعیم الحق بار بار بیان بدلنے لگے


لاہور(24نیوز)نعیم الحق کا یوٹرن  دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر جواب میں تین مختلف بیانات دے دیئے۔ 

تحریک انصاف کے رہنما نعیم نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کافی عرصے سے زہر گھول رہے تھے ، جب مجھے چور کہا تو تھپڑمارنا فطری عمل تھا۔ پہلے ویڈیو بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے تعریف کی تھی ، جبکہ میڈیا پر بیان چلنے کے بعد نعیم الحق مکر گئے ،کہتے ہیں عمران خا ن نے تعریف نہیں کی ، مذمت کی ہے ، مزید بولے کہ عمران خان تشدد کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے لیگی رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کر دیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور وزیر مملکت برائے نجکاری اور پاکستان مسلم  لیگ ن کے رہنما رہنما دانیال عزیز میں نجی چینل کے پروگرام میں  تلخ کلامی ہو ئی تھی۔  دانیال عزیز نے بدتمیزی کی تو  نعیم الحق نے تھپڑ رسید کردیا تھا۔جس کے بعد دانیال عزیز نے بیان دیا تھا جس میں انھوں نے تحریک انصاف کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ادھر اُدھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا۔ سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا، احسن اقبال کو گولی مارنا ، یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کا کلچر قرار دیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔