کس جماعت کے ہاتھ کون سا انتخابی نشان آیا؟ جاننے کیلئے خبر پڑھیں

کس جماعت کے ہاتھ کون سا انتخابی نشان آیا؟ جاننے کیلئے خبر پڑھیں


24 نیوز: عام انتخابات 2018 الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کےلئے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، الیکشن کمیشن پیر سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنا شروع کریگا۔

 24 نیوزذرائع کے مطابق اب تک 60 کے قریب جماعتوں نے درخواستیں جمع کرادیں، ن لیگ، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے اور دیگر نے انتخابی نشانات کے لئے درخواستیں جمع کروادیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیٹرا غرق کردیا: وزیراعلیٰ پنجاب

ن لیگ نے شیر، پی ٹی آئی نے بلا، پیپلزپارٹی نے تیر کا انتخابی نشان مانگا، ایم ایم اے نے کتاب کا انتخابی نشان حاصل کرنے کی درخواست دی۔ الیکشن کمیشن پیر سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنا شروع کریگا۔