نیب کے بلاوے، ن لیگی چھپ گئے

نیب کے بلاوے، ن لیگی چھپ گئے


اسلام آباد(24 نیوز) ن لیگی وزرا اوررہنماوں کی حاضریاں اورطلبیاں، نیب نے خواجہ سعد رفیق کو21اور خواجہ سلمان کو 22جون کو طلب کرلیا، فواد حسن کی یکم جون کو دوبارہ طلبی، صاف پانی سکینڈل ،میں، ایم این اے حمزہ شہباز آج بھی نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صاف پانی اسکینڈل میں ایم این اے حمزہ شہباز آج بھی نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ اپنے اسٹاف افسر عطا تارڑ کے ذریعے جواب نامہ بھجوا دیا۔ پچھلی سماعت پر بھی حمزہ شہباز شریف پیش نہیں ہوئے۔ پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی تحقیقا ت کے حوالے سے نیب نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پھر بلا لیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: کس جماعت کے ہاتھ کون سا انتخابی نشان آیا؟؟؟ جاننے کیلئے خبر پڑھیں 

  دوسری جانب خواجہ سعد رفیق 21 جون کو طلب کر لیا۔ نیب نے خواجہ سلمان رفیق کو 22 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں نیب لاہورمیں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی بلاوا آگیا۔ فواد حسن فواد کو نیب لاہورنے دن گیارہ بجے طلب کیا مگر وہ حاضر نہ ہوئے۔ نیب نے انہیں دوبارہ یکم جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ فوادحسن فواد پہلے بھی پیش ہوچکے ہیں مگر نیب کو اپنے جوابات سے مطمئن نہ کر سکے۔