امریکی ایوان کے نمائندگان نے ٹرمپ کے ہاتھ باندھ دیئے

امریکی ایوان کے نمائندگان نے ٹرمپ کے ہاتھ باندھ دیئے


 وشنگٹن( 24نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کو ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا۔ امریکی سفارتخانے کے باہر ہونے والے مظاہرے میں شریک ایک لڑکی نے صدر ٹرمپ کی تصویر پر مکے برسائے اور اسے پھاڑ ڈالا۔

  امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال سے روک دیا، ایوان نے نیشنل ڈیفنس آتھورائیزیشن ایکٹ 2019 میں ترمیم کی متفقہ منظوری دی۔ ترمیم ڈیموکریٹک رکن کیتھ الیسن نے پیش کی تھی۔ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ کوئی قانون صدرکو اجازت نہیں دیتا کہ وہ ایران پر حملہ کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹیکساس فائرنگ: سبیکا کی میت امریکہ سے روانہ

 امریکا کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ سربراہ ملاقات منسوخ کرنے پر جنوبی کوریا میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا، امریکی سفارتخانے کے باہر ہونے والے مظاہرے میں شریک ایک لڑکی نے صدر ٹرمپ کی تصویر پر مکے برسائے اور اسے پھاڑ ڈالا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امن ملاقات ختم کرنے ٹرمپ کو کوئی نوبل انعام نہیں مل جائے گا۔

پڑھنا نہ بھولیں:امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان پر نیا الزام لگا دیا 

دوسری جانب سمندری طوفان میکنو آج شام یا رات میں یمن اور عمان کی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 50سے160کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہے۔ طوفان کے پیش نظر یمن میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے قریبی علاقے مسی ساگا کے ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد دھماکے کے بعد فرار ہوگئے۔ تین زخمیوں کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک ہے۔

یہ خبر ضرار پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جانگ سے ملاقات منسوخ کرنے کا عندیہ دیدیا

 ادھر لیبیا کے شہر بن غازی کے ہوٹل کے باہر کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک کنارے کھڑی 8 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ امریکی ریاست اوکلاہاما کے ریسٹورنٹ میں گھس کر ایک شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے:گیتا سے شادی کرو اور نوکری پاؤ،فیس بک پر انوکھا اشتہار

  موقع پر موجود ایک اور مسلح شہری نے جوابی فائرنگ کردی، جس سے حملہ آور مارا گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی فضائیہ نے صومالیہ میں الشہاب اور القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 10 باغیوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی ترجمان کے مطابق امریکا صومالیہ میں اب تک ایسے 14 حملے کرچکا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito