ایف بی آر نے اداکارہ نور کو جواب جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی

ایف بی آر نے اداکارہ نور کو جواب جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی


 لاہور(24نیوز) فلمسٹار نور اپنے اکاؤنٹس میں موجود تین کروڑ چھیانوے لاکھ روپے کے حوالے سے ایف بی آر کو تسلی بخش جواب نہ دے سکیں، ایف بی آر نے اداکارہ کو جواب جمع کرانے کیلئے اٹھائیس مئی تک مہلت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا سال دوہزار تیرہ چودہ کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کررکھا ہے۔ ایف بی آر نے ماڈل واداکارہ نور سے اثاثہ جات، بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔ فلمسٹار نور دس مئی کوایف بی آر میں پیش بھی ہوئی تھیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق فلمسٹار نور نے سال 2013 میں ایک کروڑ روپے جبکہ سال 2014 میں 2 کروڑ 96 لاکھ روپے اپنے خفیہ بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد

 انھوں نے یہ رقم اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی تھی۔ایف بی آر نے اداکارہ نور سے بینک اکاونٹس میں موجود رقم کی تفصیلات مانگیں تھیں ۔ تاہم وہ اپنے اکاؤنٹس میں موجود کروڑوں روپے کا تاحال تسلی بخش جواب جمع نہیں کروا سکی ہیں۔ ایف بی آر نے انھیں جواب جمع کرانے کے لیے 28 مئی تک مہلت دے دی ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito