1977ء اور 2013ء والا الیکشن ڈرامہ نہیں دہرانا چا ہیے: چودھری شجاعت


لاہور(24نیوز)چار جماعتی اتحاد کا چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس، تمام محب وطن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ، صوبوں میں رابطے بڑھائے جائیں گے۔

ظہور الہی روڈ گلبرگ لاہور میں ہونے والے  اجلاس میں چودھری پرویزالٰہی، خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے  کہا کہ 1977ء اور 2013ء والا الیکشن ڈرامہ نہیں دہرانا چا ہیے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:موجودہ حکومت سپریم کورٹ کے وقار،تقدس کو کم کرنے کی کوشش کررہی: چوہدری شجاعت

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابی نتائج عوام کیلئے قابل قبول ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دادرسی کیلئے عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔