چیف جسٹس نے وزیروں کےزیراستعمال سرکاری گاڑیوں کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے وزیروں کےزیراستعمال سرکاری گاڑیوں کا نوٹس لے لیا


 24نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیروں کےزیراستعمال لگژری سرکاری گاڑیوں کا نوٹس لے لیا، عدالت نے اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردئیے۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سرکاری ملازمین کے بعد اب وفاقی وزرا اوروزرا مملکت کے لگژری سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کا چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 31 مئی کو سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہہم اسٹیبلشمنٹ نہیں،پاکستان کےساتھ ہیں،میاں صاحب اپنا بتائیں: زرداری

 عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیےگئے ہیں، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ نے سرکاری افسروں کے لگژری گاڑیوں کے استعمال پر پہلے سے نوٹس لے رکھا ہے۔