دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے شاباش دی: نعیم الحق

دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے شاباش دی: نعیم الحق


اسلام آباد (24 نیوز) وزیر نجکاری دانیال عزیز کے منہ پر پڑنے والے تھپڑ کی بازگشت ابھی تک قومی سیاست سے آ رہی ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان کے تھپڑ مارنے کے عمل کی تائید کی۔ بعد میں اپنے اس بیان سے مکر گئے۔

تفصیلات کے مطابق نعیم الحق نے ٹی وی شو کے دوران وفاقی وزیر دانیال عزیز کے منہ پر تھپڑ تو دے مارا مگر اس پر آنے والے ردعمل سے وہ پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے تھپڑ کا جواب دیدیا 

بحث کے دوران تھپڑ مارے جانے پر امید تھی کہ عمران خان اس عمل پر اپنے ساتھی نعیم الحق کی سرزنش کریں گے مگر نعیم الحق نے تو اس کے برعکس بات کر کے سب کو حیران کر دیا۔ نعیم الحق کے اس بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا تو وہ اپنی کہی ہوئی بات سے صاف مکر گئے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے تھپڑمارنے کی تعریف نہیں کی البتہ جس طرح انہوں نے دانیال کے گالیوں سے بھرپورغلط مؤقف کا جواب دیا اس کوسراہا۔ عمران خان نے کبھی بھی اور کسی بھی جگہ تشدد کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔