شیخوپورہ، سج گیا مقابلہ حسن نعت

شیخوپورہ، سج گیا مقابلہ حسن نعت


شیخوپورہ ( 24نیوز ) شیخوپورہ کے ضلع کونسل ہال میں مقابلہ حسن نعت نے سماں باندھ دیا۔  نعت خوان بچوں نے سرکار دو عالمﷺ کی بابرکت ذات پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔شیخوپورہ کےضلع کونسل ہال میں مقابلہ حسن نعت منعقد کیا گیا۔ طلباء و طالبات نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت ذات پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے , مقابلہ حسن نعت میں طلباء میں عمیر اور طالبات میں خدیجہ لیاقت نے پہلی پوزیشن حاصل کی.

نعت خوان بچوں کا کہنا تھا کہ نعتیہ مقابلے میں حصہ لیکر شان رسول مقبولﷺ بیان کرنا انکے لیے باعث فخر ہے. مقابلہ حسن نعت کا مقصد نوجوان نسل میں دین اسلام سے محبت کے جذبے کو پروان چڑھانا تھا.ثناء خوان بچوں کو ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن نے انعامات سے نوازا ۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔