ٹیوشن سینٹر میں خوفناک آتشزدگی، 17 طلبا ہلاک

ٹیوشن سینٹر میں خوفناک آتشزدگی، 17 طلبا ہلاک


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی مغربی ریاست گجرات کے ٹیوشن سینٹر میں آگ لگنے سے 17 طلبا ہلاک ہو گئے۔

 شہر سورت میں موجود عمارت کی کھڑکیوں سے کالا دھواں نکلنے کے بعد طلبا کو چھلانگیں لگاتے اور گرتے ہوئے دیکھا گیا۔زیادہ تر متاثرین نوجوان تھے جو ٹیوشن سینٹر میں پڑھ رہے تھے۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی تاہم حکام کا کہنا ہے آگ کلاس روم کے چھت میں استعمال کیے گئے مواد کی وجہ سے پھیلی۔زخمی ہونے والے کم از کم 20 طلبا کا گجرات کے ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

مقامی فائر آفیسر دیپک سپتھالے کے مطابق آگ لگنے اور عمارت سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے طلبا نے اپنی زندگیاں کھو دیں۔ مرنے والے تمام افراد کی عمریں 20 برس سے کم تھیں اور زیادہ تر طلبا سیڑھیوں کے قریب لگی آگ کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

بھارت میں یہ خوفناک آتشزدگیوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل فروری میں دلی کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer