فرانس کے شہرلیون میں دھماکا

فرانس کے شہرلیون میں دھماکا


پیرس(24نیوز) فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں دھماکا ایک بیکری کے قریب ہوا،  لیون کے میئر ڈینس برولیکر کے مطابق ملزم ایک بیکری کے سامنے سوٹ کیس چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد وہاں دھماکا ہوگیا، زخمیوں میں آٹھ سال کی بچی بھی شامل ہے، دھماکا بیکری کے سامنے ہوا جہاں مشکوک پیکٹ رکھا گیا تھا, سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئےایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا.

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،  دھماکا مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بچے کے قریب ہوا, سکیورٹی اداروں کاکہناتھاکہ وہ  30 سالہ مبینہ سوٹ کیس بمبار کو تلاش کررہے ہیں جسے دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر دیکھا گیا تھا، علاوہ ازیں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔