آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، شہباز شریف کی عدم دستیابی، کیس مزید لٹک گیا

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، شہباز شریف کی عدم دستیابی، کیس مزید لٹک گیا


24نیوز: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں رمضان شوگر کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف عدالت نہ پیش ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، رمضان شوگرملز کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت پیش ہوئے۔ شہبازشریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔عدالت نےشہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے15 روز کا وقت دیا تھا، آپ نے کہا تھاکہ اگلی تاریخ پر شہبازشریف پیش ہوں گے۔فکس وقت بتائیں، ایسا نہیں ہوگا کہ ہر تاریخ پر درخواست دی جائے۔وکیل صفائی امجد پرویز نے کہا کہ ملزم نے2 ہفتے کیلئے حاضری معافی کی درخواست دی ہے۔ ملزم کو2 ہفتے کا وقت دے دیا جائے تاکہ ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔ ملزم نے مستقل حاضری معافی کی درخواست نہیں دی۔ پراسیکیورٹر وارث جنجوعہ نے کہا کہ کیس کو جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے ۔شہبازشریف بغیر اطلاع کے علاج کیلئے باہر گئے۔تمام ملزمان موجود ہیں،ایک شخص کی وجہ سے کارروائی رکی ہوئی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ شہبازشریف کی پیشی کے حوالے سے4 روز میں جواب دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔