عمران خان نیازی نااہل ترین وزیراعظم ہیں: حمزہ شہباز

عمران خان نیازی نااہل ترین وزیراعظم ہیں: حمزہ شہباز


لاہور( 24نیوز ) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب پگڑیاں اچھالتے ہیں عوام کو جاننا چاہئے کہ نیب احتساب کے نام پر سیاست کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے سے متعلق  فوری اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے گا، نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لیکر جانا چاہیے، نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائیں کہ نیب احتساب کے نام پر سیاست دانوں کی پکڑیاں اچل رہا ہے۔

حمزہ شہباز شریف کا مزید کہناتھاکہ میٹرو پشاور میں 7 ارب کا غبن ہے، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے نیب کاروباری افراد کو ڈرا رہا ہے،یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نیازی نااہل ترین وزیراعظم ہیں،چیئرمین نیب کے معا ملات پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔