"شہباز شریف کی کارکردگی اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی"



اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے ‏گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ ‏گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے، صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں، زراعت کی ترقی، بے روزگاری کا خاتمہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ‏دہائیوں سے پنجاب کی عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ عمران خان کی جدوجہد سے ممکن ہوا، شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی، گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کےہر شہری تک پہنچیں گے۔