کراچی کے شہریوں کے سر سے بڑا خطرہ ٹل گیا

کراچی کے شہریوں کے سر سے بڑا خطرہ ٹل گیا


کراچی (24نیوز)کراچی کے موسم کاروزہ داروں پرکرم ، شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ٹل گیا، شہرقائد میں ہوائیں سولہ کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر کے اوپر ہائی پریشر ایریا موجود نہیں جس سے اب شہر میں گرمی کی لہر درمیانے درجے کی ہوسکتی ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔

 آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی،مغربی علاقوں سے ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتے سے پیر تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا جس میں شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer