عظمیٰ قتل کیس؛ظالم مالکن کورہائی کا پروانہ مل گیا

عظمیٰ قتل کیس؛ظالم مالکن کورہائی کا پروانہ مل گیا


لاہور( 24نیوز ) گھریلو ملازمہ عظمیٰ کے تشدد سے ہلاکت کیس میں بچی کے باپ نے دیت وصول کرلی، بچی کو  قتل کرنیوالی مالکن ماہ رخ کی بعداز گرفتاری ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دولت ایک بارپھرجیت گئی،انصاف ہارگیا، 16سالہ عظمی کوتشددکرکےقتل کرنیوالی ظالم مالکن کورہائی کا پروانہ مل گیا، ملزمہ ماہ رخ کی سیشن عدالت نے بعدازگرفتاری ضمانت منظورکرلی،لالچی باپ نے اپنی بیٹی ایک بار پھر بیج دی،تشددسےقتل ہونیوالی ملازمہ عظمی کےوالدنےبیٹی کی لاش فروخت کردی۔

محمد ریاض نےپہلےگھرمیں کام کرنے کیلئے بیٹی عظمی کوفروخت کیا،مقتولہ لڑکی کے والد نے خون بہا کی رقم وصول کر لی،ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چوہدری درخواست ضمانت منظور کر لی،خون بہا کی رقم وصول کرنے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے بچی کو تشدد کے بعد قتل کرنیوالی مالکہ ماہ رخ کی بعداز گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔