گوجرانوالہ، 3 سالہ بچی اغوا

گوجرانوالہ، 3 سالہ بچی اغوا


گوجرانوالہ (24نیوز) گوجرانوالہ کے محلہ سید پاک دھلے سے تین سال کی بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین سالہ کی ضمیرفاطمہ دکان سے چیز لینے گئی واپس نہ آئی، والد کا کہنا ہے کہ پولیس بچی کو ڈھونڈنے میں تعاون نہیں کر رہی، 9 دن گزرنے باوجود پولیس بچی کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔  بچی نہ ملنے پر والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ اعلانات کرانے اور ڈھونڈنے کے باوجود بچی نہیں مل رہی۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ مقدمہ درج کرلیا جلد بچی کا سراغ لگا لیں گے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔