ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،اپوزیشن کو زبردست جھٹکا



لاہور ( 24نیوز ) عیدکی چھٹیوں میں ریل کاٹکٹ آدھی قیمت میں ملےگا،وزیرریلوے شیخ رشید نے ٹرین کے مسافروں کوخوشخبری سنادی،انہوں نے کہا کہ اگرپوزیشن باز نہ آئی توان کی ضمانتیں مسترد ہوسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے کا 34 کلومیٹر ٹریک بحال کروا لیا، 10کلو میٹر کا ٹریک بھی جلد خالی کروا لیں گے اور یہ ٹریک پرائیویٹ پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،کمپنیو ں کوپرائیویٹ بوگیاں لانے کی اجازت دیدی ہے،ان کاکہناتھاکہ عید پر 3 سپیشل ٹرینیں چلائیں گے، پہلی ٹرین 2 جون کوکراچی سے پشاور چلے گی،دوسری ٹرین پشاور سے کراچی چلے گی جبکہ تیسری ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائےگی،انہوں نے5خصوصی ٹرینیں چلانےکا اعلان بھی کیا۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ سرسید ایکسپریس کا افتتاح پرزوں کی کمی کے باعث تاخیرسےہوگا، عید کے روز ہر ٹرین کے کرائے پر 50 فیصد رعایت ہو گی،اپوزیشن باز نہ آئی توان کی ضمانتیں مسترد ہوسکتی ہیں،ملک کو لوٹنے والے نیب کو نشانہ بنا رہا ہیں, شہباز شریف بچوں سمیت لاہور میں آکر عید کریں،شہبازشریف جس مسجد میں عید کی نمازپڑھیں گےمیں بھی پڑھوں گا،وفاقی وزیر ریلوے کاکہناتھاکہ روزے سے ہوں شہباز شریف کو این آر او کی بھیک مانگتے دیکھا ہے۔

آئی ایم ایف وقت کی مجبوری ہے،اس لیے جانا پڑا، آئندہ سال بین الاقوامی سیاست کے لیے بہت اہم ہے، صدارتی نظام کے حق میں نہیں ہوں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER