قومی کرکٹر زکو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی

قومی کرکٹر زکو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی


لاہور( 24نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شادی شدہ کرکٹر ز کی درخواست مان لی، ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹر زفیملی کو اپنے ساتھ رکھ سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو  ورلڈ کپ کے دوران فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی، پی سی بی نے شرط رکھی ہے کہ قومی کرکٹرزآ سٹریلیا کے خلاف چوتھے میچ کے بعد کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھ سکیں گے، قبل ازیں کرکٹرز نے پی سی بی سے فیملی ساتھ رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی ۔

پی سی بی حکام کا کہناتھا  کہ ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے رحجان کو دیکھ کر فیصلہ کیا گیا، بھارت سمیت دیگر ٹیموں کو بھی ورلڈ کپ کے کچھ حصے کے لئیے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔