وزیراعظم کے ہسپتالوں کے اچانک دورے

وزیراعظم کے ہسپتالوں کے اچانک دورے


(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نےسرگودھا،خوشاب اورتلہ گنگ کااچانک دورہ کیا جہاں انہوں نےاسپتالوں اورتھانوں کےانتظامات کاجائزہ لیا، ایک بیڈ پر3مریض بچوں کی موجودگی پروزیراعظم نے برہمی کااظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے مختلف اسپتالوں کے اچانک دورےکیے،عمران خان کےآنےکی اچانک اطلاع پرضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نےڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا،ڈی ایچ کیواسپتال خوشاب میں اورٹی ایچ کیواسپتال تلہ گنگ میں انتظامات کا جائزہ لیا، وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر مریض حیران اورعملہ پریشان ہوگیا۔

خوشاب میں ایک بیڈ پر4،4 مریض بچوں کی موجودگی پروزیراعظم نے اظہاربرہمی کیا، سرگودھا اسپتال کےدورے پر ڈاکٹر نے وزیراعظم کواسپتال میں موجود سہولیات پر بریفنگ دی اورعملےکی کمی سے متعلق آگاہ کیا۔ بعدازں وزیراعظم نے تلہ گنگ میں پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور حوالات میں موجود ملزموں سے بات چیت کی،عمران خان نے تھانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ایم این اے جویریہ ظفر آہیر اور ایم پی اے ساجدہ کو اسپتال سے باہر ہی روک لیا گیا اور اسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی۔