کوہلی کا مودی کو جیت کا تحفہ

کوہلی کا مودی کو جیت کا تحفہ


ٹرینٹ برج(24 نیوز)وارم میچ میں ٹرینٹ نے بھارتی بیٹنگ کے’’بولٹ‘‘ہلاکررکھ دیئے، پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کو شکست فاش کردیا۔

کوہلی کا مودی کو جیت کا تحفہ، بھارت کا ورلڈ کپ مہم کا مایوس ترین آغاز، نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں پوری ٹیم 179 رنز پرڈھیرہوگئی، بھارت کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل ہوسکے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے چار اورجیمزنیشام نے تین کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا۔

نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، روس ٹیلر 71 اور کین ولیمسن 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

دوسری جانب انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔کینگروز نے انگلش ٹیم کو 297 رنزکاہدف دیا،سٹیو سمتھ نے شاندار سنچری داغی،انگلینڈ کی طرف سے پلنکٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ہدف کےتعاقب میں انگلش ٹیم285رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،انگلینڈ کے وینس64 رنزکیساتھ نمایاں رہے،کپتان بٹلرنے 52 اسکور کی جارحانہ باری کھیلی۔

مشن ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا وارم اپ امتحان آج بنگلا دیش سے ہوگا،افغانستان سے میچ ہارنے والے سرفراز الیون نے سخت پریکٹس کی،شاہینوں نے بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینا بہایا.