سیاسی عدم استحکام سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 596 پوائنس گرگئے

سیاسی عدم استحکام سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 596 پوائنس گرگئے
24 News HD - Pakistan Stock Market


کراچی (24 نیوز): ملک میں سیاسی عدم استحکام کا براہ راست اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی محسوس کیا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا، تاہم کاروباری حجم میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران دو روز کلوزنگ تیزی پر ہوئی، تین روز مندی رہی۔ اختتام ہفتہ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرد انڈیکس 596 پوائنٹ کی کمی سے 40 ہزار 248 پر بند ہوا، حصص کی خرید و فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوسطا روزانہ 11 کروڑ 22 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 72 ارب 90 کروڑ روپے کی کمی سے 83 کھرب 56 ارب روپے سے کم رہ گئی۔

مارکیٹ میں مندی کا تھوڑا فائدہ بھی ہوا، حصص کی قیمت میں کمی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو واپس لے آئی، بیرونی سرمایہ کاروں نے خریداری بڑھا دی، جس سے مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 28 لاکھ 16 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔