لاہور کے سب سے بڑے انڈر پاس کی افتتاحی تقریب منسوخ

لاہور کے سب سے بڑے انڈر پاس کی افتتاحی تقریب منسوخ
24 News HD - Lahore Underpass


لاہور (24 نیوز ): لاہور کے سب سے بڑے بیجنگ انڈر پاس کی افتتاحی تقریب تحریک لبیک کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سب سے بڑے انڈر پاس کا افتتاح آج کیا جانا تھا۔ اس حوالے سے باقاعدہ تقریب ہونا تھی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب  میاں محمد شہباز شریف تھے۔ انڈرپاس کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر مکمل ہونے کے حوالے سے حکومت پہلے بھی متعدد بار ڈیڈ لائن دے چکی ہے۔