پیمرا نے ملک بھر میں تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی گئی

پیمرا نے ملک بھر میں تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی گئی
Channel 24-news channels


 اسلام آباد (24 نیوز): عوام کو معلومات تک رسائی سے بھی محروم کردیا گیا، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کردی گئی، موبائل اور سوشل میڈیا سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔ وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔

اسلام آباد کا محاصرہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، حکومت نے عوام کو معلومات تک رسائی سے بھی محروم کر دیا، پیمرا نے پہلے میڈیا کو آپریشن براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کی۔ پھر وزارت اطلاعات اور مقامی انتظامیہ کی سفارش پر پیمرا نے چینلز کی نشریات ہی معطل کردیں۔

ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب کے کئی لنکس بھی بند کر دیئے گئے، کہا گیا کہ اداروں کی پوزیشن اور آپریشن براہ راست دکھانے سے عوام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ادھر وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں افواہوں کا بازار گرم، جتنے منہ اتنی باتیں، وزیرقانون کے استعفے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ معلومات تک رسائی نہ ہونے کے باعث لوگ فون کر کے صورت حال پوچھتے رہے۔