لاہور شہر کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج

لاہور شہر کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج
Channel 24-Religious parties protest


 لاہور (24 نیوز): اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنا پر آپریشن کے خلاف لاہور شہر کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں گئیں۔

تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لیے اسلام آباد میں ہونیوالے دھرنا پر انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے بعد لاہور شہر میں بھی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے شہر کے دیگر حصوں کے علاوہ رائیونڈ روڈ، ملتان روڈ، مانگامنڈی، سندر، چوہنگ، جوہرٹاون، اللہ ہو گول چکر، ازمیر ٹاون، کینال روڈ، والٹن روڈ پر بھی حکومت مخالف شدید احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کی جانب سے سڑکیں بلاک کرکے ٹائروں کو آگ لگا دی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جان بھی نچھاور کردینگے۔