نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت

نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت
Channel 24-Nawaz Sharif


 لاہور (24 نیوز): مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ سمیت اہم لیگی رہنماوں اور وزراء نے شرکت کی۔

جاتی امرا فارم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مسلم لیگی رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر بجرش طاہر، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم اونگزیب، سردار مہتاب عباسی، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شرکاء کو دھرنے کے خلاف ہونے والی کارروائی سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دوران اجلاس احسن اقبال بار بار کمرے سے باہر نکل کر صورتحال حال کا جائرہ لیتے رہے اجلاس میں چند شرکاء کی جانب سے دھرنہ والوں کے خلاف کارروائی کی حمایت نہیں کی گئی۔

اجلاس میں شریف خاندان کے نیب کے حوالے سے کیسز اور حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے والوں کے خلاف جماعت کے قواعد کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے میاں محمد نواز شریف سے الگ بھی ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔