اسلام آباد میں آپریشن کے بعد حکمران ن لیگ کی صفوں میں پھوٹ پڑگئی ہے

اسلام آباد میں آپریشن کے بعد حکمران ن لیگ کی صفوں میں پھوٹ پڑگئی ہے
Channel 24-PML-N members


  اسلام آباد (24 نیوز): اسلام آباد میں آپریشن کے بعد حکمران ن لیگ کی صفوں میں پھوٹ پڑگئی ہے، جھنگ میں ن لیگ کے ایم این اے شیخ اکرم تحریک لبیک کے دھرنے میں پہنچ گئے، ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے حکمران جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کے لیے پولیس کے ذریعے آپریشن کرنے پر ن لیگ کے کئی رہنما بھی ناراض ہوگئے، جھنگ سے ن لیگ کے ایم این اے شیخ اکرم نے تحریک لبیک کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، وہ جھنگ شہر میں جاری دھرنے میں پہنچ گئے، شیخ اکرم کا کہنا ہے کہ وزیر قانون شاہد حامد کو گھر بھجوائیں گے۔

ایک اور رکن صوبائی اسمبلی نے حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، سرگودھا سے ایم پی اے نظام الدین سیالوی گرفتاری دینے کو تیار ہوگئے، انہوں نے سرگودھا جیل کے سامنے دھرنا دے دیا۔