پاکستان میں حالیہ دہشت گردی ,اقوام متحدہ کی مذمت

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی ,اقوام متحدہ کی مذمت


نیویارک(24نیوز) سلامتی کونسل کی کراچی میں چینی قونصل خانے اور لوئر اورکزئی پر حملےکی مذمت کرتے ہو ئے فوری کارروائی پر پاکستانی اہلکاروں کی تعر یف کی ، جاں بحق افراد کے لواحقین اور پاکستانی حکومت سے اظہار تعزیت  بھی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  گزشتہ روز ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے پاکستانی اہلکاروں کی تعریف کی ، اور  اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ،  سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ ہرقسم کی دہشت گردی عالمی امن وسلامتی کےلیےخطرہ ہے ۔

سلامتی  کا سفارتخانوں اور قونصل خانوں سے متعلق  بنیادی اصولوں کی پاسداری پر زور اور شرپسند عناصر کومنطقی انجام  تک پہنچانے کے حوالے سے بات ہوئی، سلامتی کونسل  رکن ممالک ارکان کا کہنا تھا کہہرقسم کی دہشت گردی عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے،سلامتی کونسل ذمہ داروں ،سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔