بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید 6 کشمیری شہید

بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید 6 کشمیری شہید


سری نگر(24نیوز) بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری،شوپیاں میں مزید چھ کشمیری شہید کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید چھ کشمیری شہید ہو گئے، کشمیری میڈیا کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا، قابض فورسز نے ایک مکان کو گھیرے میں لیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی اور مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا جس کے نتیجے میں 6 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیریوں نے مظالم کے خلاف علاقے میں مظاہرے  کئے اور  مودی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی بھی کی ، بعدازاں علاقہ سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔