اے این ایف کی اہم کارروائی ، منشیات سمگلروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

اے این ایف کی اہم کارروائی ، منشیات سمگلروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا


اسلام  آباد(24نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے این ایف نےبڑی کاروائی کرتے ہو ئےمنشیات سمگلروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،  جس میں غیر ملکی خاتون سمیت چار افراد گرفتار شامل ہیں ، مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 346 سے عارف شاہ اور گل زائد شاہ گرفتار کیا گیا ،گل زائد سے 1600 اور عارف شاہ سے 866 گرام آئس ہیروئین برآمد ہوئی۔

 جبکہ دبئی سے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 614 کے ذریعے آنے والی خاتون بھی گرفتار کیا گیا ، کینیا کی شہری ڈیانا سے 1838گرام کوکین برآمد ہوئی، اور دبئی جانے والے فضل حق کے سامان سے 1500گرام منشیات برآمد ہوئی۔

چاروں ملزمان کو اے این ایف نے سیل منتقل کر تے ہوئے تحقیقات  شروع کر دی ہیں۔